تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق ضلع بٹگرام میں زمیندار اور خریدار مرکز قائم کر دیا گیا

وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق ضلع بٹگرام میں زمیندار اور خریدار مرکز قائم کر دیا گیا

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق ضلع بٹگرام میں زمیندار اور خریدار مرکز قائم کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ بٹگرام و محکمہ زراعت نے نزد سبزی منڈی شاہراہ ریشم زمیندار اور خریدار سہولت مرکز قائم کیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید ثقلین شاہ نے اتوار کے روز کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمحمد اظہر خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طہماس ایوب، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر، ٹی ایم اے سٹاف سمیت زمینداروں اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ان مراکز میں زمیندار اپنی اجناس کو بغیر کسی کمیشن کے آسانی سے فروخت اور خریدار آسانی سے آرزاں نرخ پر فروٹ و سبزی کی خریداری کر سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے محکمہ زراعت اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے عوام سے گزارش کی کے ضلع انتظامیہ کے اس اٹھائے گئے اقدام سے فائدہ اٹھائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سانگھڑ پولیس کی مختلف کارروائیاں، بین الاضلاعی خام سپاری سپلائی کرنے والے گروہ کے 6 ملزمان گرفتار 2100 کلو خام سپاری کا چورا، آئس، گٹکے کی 2370 پڑیاں، 20 لیٹر شراب اور قتل کے مقدمے میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پستول برآمد

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے