Home / اہم خبریں / سعد وہرا نے پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا ماہانہ پلیئر ایوارڈ جیت لیا

سعد وہرا نے پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا ماہانہ پلیئر ایوارڈ جیت لیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سعد وہرا نے پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا ماہانہ پلیئر ایوارڈ جیت لیا۔ ماہ رخ ضائم نے دوسرا اور نور شوکت نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز نے ہفتہ وار گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گزشتہ ماہ ماہانہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس ایوارڈ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ زیادہ میچز جیتنے والے پلیئر کے بجائے یہ ان کھلاڑیوں کو دیا جارہا ہے جنہوں نے ایک ماہ کے دوران اپنے گیم کو بہتر بنایا۔ آٹھ سالہ سعد وہرا اکتوبر میں پچاس ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے ایوارڈ کے حقدار بنے۔ سینئیر کھلاڑی عبدالواحد نے اڑتالیس پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تاہم انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنا ایوارڈ رضاکارانہ طور پر لسٹ میں تیسری پوزیشن پر موجود ماہ رخ ضائم کو دینے کا اعلان کیا۔ ماہ رخ نے گزشتہ ماہ کے دوران پینتالیس پوائنٹس حاصل کئے۔ نور شوکت نے بتیس پوائنٹس کے ساتھ تیسرا انعام حاصل کیا۔ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کی جانب سے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹس پیش کیئے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے