تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاہور ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

لاہور ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

لاہور (نوپ نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم کے دوران 29 سالہ اظہر شدید زخمی ہو کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا جبکہ نصیر آباد کے علاقے والٹن روڈ کر رہائشی موٹر سائیکل سوار شہباز تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے