تازہ ترین
Home / اسلام آباد / وزیراعظم کے استعفیٰ پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ اگر افراتفری پیدا ہو تو پھر ملک کے لیے اداروں کو آگے آنا ہوتا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

وزیراعظم کے استعفیٰ پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ اگر افراتفری پیدا ہو تو پھر ملک کے لیے اداروں کو آگے آنا ہوتا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ و وزیر دفاع پرویز خٹک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ایک معاہدہ کیا ہے اور آگے بڑھیں گے تو اپنے ہی کیے ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کریں گے، ہم نے معاہدہ کیا، اس پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ کا انتخاب اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے خود کیا تھا، ہم نے ان سے کہا تھا کہ گراؤنڈ سے متعلق فیصلہ انتظامیہ کرے گی، ہمارے رہبر کمیٹی سے اب بھی رابطے ہیں لیکن گزشتہ روز جلسے میں جو تقریریں کی گئیں، اس پر ہمیں افسوس ہوا ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت نے کھلے دل سے ان کو اسلام آباد آنے دیا، اب اگر یہ دھمکیاں دے رہے ہیں تو پھر یہ زبان کے کچے ہیں اور یہ معاہدے پر قائم نہیں رہتے تو پھر یقیناً ایکشن لیا جائے گا، ہم نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے تو بتائیں ہم نے کیا خلاف ورزی کی؟ سچ کو سچ بتائیں تاکہ ملک میں افرا تفری کا ماحول نہ بنے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر نے بھی کہا کہ وہ جمہوری منتخب حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں، اس دفعہ نیوٹرل ماحول میں انتخابات ہوئے یہ ہار گئے، ان کو اسی کی تکلیف ہے، اگر افراتفری پیدا ہو تو پھر ملک کے لیے اداروں کو آگے آنا ہوتا ہے۔ سربراہ حکومتی کمیٹی کے مطابق پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم مذہبی کارڈ کے استعمال کے خلاف ہیں لیکن کل مولانا صاحب نے کہا کہ وہ مذہبی کارڈ استعمال کریں گے، پیپلز پارٹی والے وہاں موجود تھے اور ہنس رہے تھے، ان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ یہ اقتدار تک کیسے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ 30 یا 40 ہزار لوگ آئیں اور تختہ الٹ دیں، ملک کے معاشی حالات خراب تھے اور کاروبار بند تھا جس پر سخت فیصلے کیے، مشکل حالات آتے ہیں، اب بہتری آرہی ہے، عمران خان کی محنت کی وجہ سے معاشی مشکلات ختم ہو رہی ہیں، کشمیر پر جو عمران خان نے مؤقف لیا آج تک کوئی نہیں لے سکا، دنیا کے ہر فورم پر عمران خان نے کشمیر کی آواز اٹھائی۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت صرف عمران خان یا میں نہیں بلکہ تمام ادارے حکومت ہیں، یہ وقت نہیں، ان کے پاس ایسا کوئی مسئلہ یا ڈیمانڈ نہیں جس پر ہمیں فکر ہو، ان کی کوشش صرف یہ ہے کہ حکومت کو چلنے نہ دیا جائے کیوں کہ ان کو ڈر ہے کہ حکومت اپنی کارکردگی میں کامیاب نہ ہوجائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے