تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈگری میں یو این ڈی پی کے تعاون سے پروگرام کامیاب جوان میں آرٹس کلچر و ثقافتی سیمینار کا انعقاد

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈگری میں یو این ڈی پی کے تعاون سے پروگرام کامیاب جوان میں آرٹس کلچر و ثقافتی سیمینار کا انعقاد

ڈگری (رپورٹ: ایم ہاشم شر) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈگری میں یو این ڈی پی کے تعاون سے پروگرام کامیاب جوان میں آرٹس کلچر اور ثقافت کے حوالے سے ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور پھر قومی ترانہ سے کیا گیا۔ پروگرام میں آرٹس کلچر ثقافت کے حوالے سے اور دیگر مختلف موضوعات پر بھی اظہار خيال کیا گیا۔ زندگی فاؤنڈیشن کے ممبران میں سے چیف گیسٹ زندگی فاؤنڈیشن کے سی ای او رزاق حیدر، ڈائريکٹر عرفان زمان، عبدالقيوم خانزاده ڈسٹرکٹ کوارڈينیٹر، خالد پرويز، ڈاکٹر اعظم، زندگی فاؤنڈیشن کی ایمبیسیڈر عمبرین راؤ، ہیڈ اسپیکر اریبا زئی، ریحان خان، حاجی صفدر، نیاز گُل مگسی، رخسانہ علی شیر، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی پرنسپل ناہید رخسانہ، ہائير اسسٹنٹ سيکنڈری سر جمیل، سر رفیق کھٹی اور اسکول کے تمام اسٹاف ممبران اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس ایک روزہ سیمینار میں طلبہ کو آرٹس کلچر اور زندگی کے مختلف مسائل اور تعلیم کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیے گئے۔ اس موقعے پر پروگرام کے آغاز میں مہمانان کو اجرک کے تحفے اور اختتام میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ جبکہ طلبہ کو انعامات بھی دئے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے