تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے صدر نے ایسوسی ایشن کے سابق جائنٹ سیکرٹری اور خزانجی کو ان کے عہدوں پر بحال کر دیا

ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے صدر نے ایسوسی ایشن کے سابق جائنٹ سیکرٹری اور خزانجی کو ان کے عہدوں پر بحال کر دیا

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے صدر نے ایسوسی ایشن کے سابق جائنٹ سیکرٹری راجہ نفیس اور خزانجی سردارعارف کو ان کے عہدوں پر بحال کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ان دونوں عہد یداروں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دے دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں عہدیدران نے ایسوسی ایشن کے صدر کے نام بحالی کے لیے درخواست دی تھی جس میں دوبارہ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ چنانچہ صدر میجر ریٹائرڈ ذو الفقار احمد تغمہ امتیاز ملٹری نے ان کی سابقہ خدمات کو سراہتے ہوئے بحالی کی درخواست منظور کرلی اور امید ظاہر کی کہ دونوں عہدیدار نئے جوش اور ولولہ سے جوڈو کے فروغ اور ترقی کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے