تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہم اپنے شہیدوں کو ہرگز نہیں بھولینگے، شہدائے پولیس ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان دلاور خان بنگش

ہم اپنے شہیدوں کو ہرگز نہیں بھولینگے، شہدائے پولیس ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان دلاور خان بنگش

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہیدوں کو ہرگز نہیں بھولینگے، شہدائے پولیس ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پروآ کے علاقے میں دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونیوالے پولیس کانسٹیبل میر باز کے ورثاء میں شہداء پیکیج کے تحت چیک دینے کے موقع پر کیا۔ ڈی پی او ڈیرہ شہید کانسٹیبل کے بچوں میں گھل مل گئے اور ان کو پیار کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے شہداء کے ورثاء کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔ شہدائے پولیس کے ورثاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے