میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں دیسی شراب فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، ملزمان گرفتار، دیسی شراب و اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔
تھانہ جھڈو: ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود بائی پاس نزد اصغر پیٹرول پمپ اور نزد مرچ منڈی دوران گشت کامیاب کاروائی، ملزمان بنام روشن شیخ اور دلبر شیخ گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات جھڈو تھانے میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ ٹاؤن: ایس ایچ او ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد ٹنڈو آدم ناکہ کامیاب کاروائی ، اشتہاری ملزم حسین بلوچ گرفتار، ملزم کے قبضے سے پستول بمع گولیاں برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ٹاؤن تھانے میں درج۔
![]()