Home / اہم خبریں / یونیورسل ٹرافی اسکریبل ٹورنامنٹ کا کراچی میں آغاز، افتتاحی روز کھیلے گئے نو میچز میں صہیب ثناء اللہ سرفہرست

یونیورسل ٹرافی اسکریبل ٹورنامنٹ کا کراچی میں آغاز، افتتاحی روز کھیلے گئے نو میچز میں صہیب ثناء اللہ سرفہرست

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ٰیونیورسل ٹرافی اسکریبل ٹورنامنٹ کا کراچی میں آغاز افتتاحی روز کھیلے گئے نومیچز میں صہیب ثناء اللہ سرفہرست۔ تفصیلات کے مطابق دو روزہ یونیورسل ٹرافی جنریشن اسکول ساؤتھ کیمپس میں شروع ہوگئی۔ ایونٹ میں پاکستان کے ساٹھ بہترین پلیئرز حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے روز نو گیمز کھیلے گئے۔ انٹرنیشنل پلیئرز پر مشتمل ڈویژن اے میں صہیب ثناء اللہ سات میچز جیت کر آٹھ سو ایک کے اسپریڈ اسکور کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔ ورلڈ یوتھ چیمپیئن سید عماد علی چھ فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ قومی چیمپیئن حشام ہادی خان نے بھی چھ میچز جیتے لیکن وہ چارسو پینتیس کے اسپریڈ اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ڈویژن بی میں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے میں دیکھنے میں آئے۔ زہرہ صائم، بلال اشعر اور اذلان قاضی نے سات سات میچز میں فتوحات سمیٹیں لیکن زہرہ بہتر اسپریڈ اسکورکے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ بلال اشعر کا دوسرا اوراذلان قاضی کا تیسرا نمبر ہے۔ ایونٹ کے دوسرے اور آخری روز مزید نو میچز کھیلے جائیں گے۔ یونیورسل اسکریبل ٹرافی آئندہ ماہ ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ویسپا یوتھ کپ کا کوالیفائر ہے، ڈویژن اے کے ٹاپ ٹین جبکہ ڈویژن بی کے ٹاپ فائیو پلیئرز یوتھ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے