گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات پولیس کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث گینگ گرفتار۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار کرکے 8 موٹر سائیکل اور 15 موبائل فونزبرآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر اسلم کدھراور دیگر پولیس افسران شامل ہیں۔ پولیس ٹیم نے شب و روز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کرنے والاچار رکنی گینگ ٹریس کرکے چار ملزمان گرفتار کرلیے۔ گینگ میں 1۔ ارسلان حیدر ولد عماد علی سکنہ منڈی بہاولدین 2۔ علی حیدر ولد خالد حسین سکنہ گلیانہ 3۔ علی حمزہ ولد محمد ارشد سکنہ کھاریاں 4۔ عامر افضل ولد محمد افضل سکنہ حافظ آباد شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دکانوں کے باہر کھڑے ہو جاتے اور جونہی کوئی شخص موٹر سائیکل کھڑی کر کے خریداری کیلئے اندر جاتا تو ہم ماسٹر چابی لگا کر موٹر سائیکل لے کر فرار ہو جاتے۔ ملزمان کے قبضہ سے 8 موٹر سائیکل جبکہ مختلف جگہوں سے چوری کیے ہوئے 15 قیمتی موبائل فونز بھی برآمد ہوئے جبکہ گینگ سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()