Home / اہم خبریں / سرفراز احمد کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کا ان کو یہ صلح دیا گیا کہ انھیں ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بھی نہیں رکھا گیا۔ سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ

سرفراز احمد کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کا ان کو یہ صلح دیا گیا کہ انھیں ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بھی نہیں رکھا گیا۔ سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سابق صوبائی وزیر کھیل اور صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے سرفراز احمد کی کپتانی سے سبکدوشی پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کو عالمی نمبر ون بنوانے والے کپتان کو صرف ایک سیریز میں شکست پر فارغ کرکے کرکٹ بورڈ نے نہ صرف بہت بڑا ظلم کیا بلکہ اس فیصلے سے کراچی دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے، سرفراز احمد کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کا ان کو یہ صلح دیا گیا کہ انھیں ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بھی نہیں رکھا گیا، ان کی سبکدوشی میں بولنگ کوچ وقار یونس اور مصباح الحق کا بہت بڑا کردار ہے جو کبھی بھی سرفراز کو پسند نہیں کرتے تھے اور اس بات کی تصدیق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم معین خان نے بھی اپنے ٹی وی انٹرویو میں کی ہے۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ پاکستان ایک مرحلے پر ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی نوبت پر آگیا تھا لیکن سرفراز احمد نے اپنی کپتانی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت کر پاکستان کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچایا اسکے علاوہ چیمپینز ٹرافی جیسے میگا ایونٹ میں اس نے گرین شرٹس کو سرخرو کیا، ٹی ٹوئنٹی مسلسل گیارہ سیریز جیتیں جبکہ ان کی کپتانی میں اگر ٹی ٹوئنٹی میچوں کا جائزہ لیا جائے تو انھوں نے سینتیس میں سے انتیس میچوں میں پاکستان کو فتوحات دلوائیں، کیا کرکٹ بورڈ نے صرف ایک دن میں ان کی یہ تمام خدمات کو فراموش کردیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ سرفراز کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ فارم اچھی نہیں تھی لیکن کرکٹ میں بیڈ پیچ ہر کھلاڑی پر آتا ہے، شائقین کو یاد ہے کہ دو ہزار پندرہ کے ورلڈ کپ میں جب وقار یونس ہیڈ کوچ اور مصباح کپتان تھے تو اسوقت بھی سرفراز احمد کے ساتھ بڑا ناروا سلوک کیا گیا لیکن جب سرفراز کو ایک میچ میں بظور اوپنر بیھجا گیا تو اس نے سینچری اسکور کرکے سب کی زبان پر تالے لگا دیے تاہم انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے سرفراز احمد کو ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کا کپتان نامزد کیا جائے اور بورڈ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے