Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی لاڑکانہ سے شروع ہوئی تھی اور لاڑکانہ میں ہی ختم ہوگئی ہے۔ حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی لاڑکانہ سے شروع ہوئی تھی اور لاڑکانہ میں ہی ختم ہوگئی ہے۔ حلیم عادل شیخ

دادو (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے دادو میں سردار عاشق زنئور کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلاول زرداری نے لاڑکانہ الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ کہ عوام کو ایڈز لگا دیا ہے۔ ووٹرز سے جینے کا حق بھی پیپلز پارٹی نے چھین لیا ہے۔ لاڑکانہ کے عوام اب ان کے ساتھ نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی مجبور ہوکر پوری قیادت کو لاڑکانہ میں بھیجا۔ اس کے باوجود بھی ہم پر امید ہیں۔ جیت جی ڈی اے کی ہوگی۔ آج گھوٹکی کی طرح پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ میں بھی دھاندھلی کی کوشش کی۔ پیپلز پارٹی کا تیر آج نہیں چلا ہے۔ عوام نے ان کی کرپشن کا جواب ووٹ سے دیا ہے۔ لاڑکانہ سے تبدیلی کی آواز آرہی ہے، بلاول کانپ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سارے وزیروں نے پولنگوں کے چکر لگائے لیکن ووٹر نہیں ملے، آج لاڑکانہ کی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کیمپین ویران پڑٰی دکھائی دی، آج کا ٹرینڈ بتا رہا تھا کہ لاڑکانہ کی عوام نے پیپلزپارٹی کو فارغ کر دیا ہے، پیپلزپارٹی بے جا امید لگائے بیٹھی تھی کہ لاڑکانہ کی سیٹ جیتیں گے لاڑکانہ کی عوام کو ایڈز کا مرض دے دیا گیا وہاں سے سیٹ کیسے جیتیں گے، لاڑکانہ میں اربوں کو بجٹ ہڑپ کر دیا گیا پھر بھی امید لگائے بیٹھے تھے، آج لاڑکانہ سے جیت جی ڈے اے کی ہوگی معظم علی عباسی کی ہوگی، آج لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کا صفائی شروع ہورہا ہے پوری سندھ میں صفایا ہوجائے گا۔ پیپلز پارٹی لاڑکانہ سے شروع ہوئی تھی اور لاڑکانہ میں ہی ختم ہوگئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

PACC Holds Special Independence Day Ceremony in Collaboration with Lions International, District 305-S

KARACHI, (Staff Reporter) A special Independence Day ceremony was organized by the Pakistan American Cultural …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے