تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان میں دائی فو مارشل آرٹ اور کک باکسنگ کا کھیل تیزی سے ترقی پارہا ہے۔ ڈاکٹر صدیق پٹنی

پاکستان میں دائی فو مارشل آرٹ اور کک باکسنگ کا کھیل تیزی سے ترقی پارہا ہے۔ ڈاکٹر صدیق پٹنی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان دائی فو مارشل آرٹ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر صدیق پٹنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دائی فو مارشل آرٹ اور کک باکسنگ کا کھیل تیزی سے ترقی پارہا ہے، دونوں کھیل میں ملک میں بے پناہ باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو مسقبل میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں، عنقریب پاکستان دائی فو کی ٹیم مختلف ممالک کے غیر ملکی دورے کرے گی جن کو میں خود اسپانسر کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صدیق پٹنی اکیڈمی میں منعقدہ ُ پہلی ڈاکٹر صدیق پٹنی دائی فو گرلز اینڈ بوائز چیمپین شپ کے اختتام پر بطور مہمان خصوصی کیا۔ اس موقع پر پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر اشفاق، گولڈ میڈلست کوچ یوسف قمبرانی اور نوشاد احمد بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ہونے والے گرلز اور بوائز ایونٹس میں ڈاکٹر صدیق پٹنی اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے میدان مارلیا، پچاس کے جی میں منیر قمبرانی نے زیڈ خان کو، پچپن کے جی میں ماسٹر اقبال نے کک باکسنگ فیڈریشن کے محمد قاسم، اٹھاون کے جی میں عارف نے محمد کلیم، شہریار کچھی نے گل خان کو شکست دیکر پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ یاسین سنگھار نے مظہر کو زیر کیا، گرلز ایونٹ میں حنفیا کمانڈو نے بختاور بلوچ، آمنہ قمبرانی نے اسما، حریشہ قمبرانی نے ایشا۔ عظمینہ سنگھار نے کاینات ابڑو کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی۔ تقریب تقسیم انعامات میں ڈاکٹر صدیق پٹنی نے تمام بوائز ونرز کو دس ہزار روپے فی کس اور رنر اپ کو پانچ ہزار روپے فی کس کیش ایوارڈ دیا جبکہ اکیڈنمی کے ہر کھلاڑی کو پچیس سو روپے کی رقم ملی۔ انعامی رقم کے علاوہ کک باکسنگ فیڈریش کے صدر اشفاق اور کوچ ٹرینر نوشاد احمد نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیے۔ ڈاکٹر صدیق پٹنی نے بوائز کی شاندار کوچنگ کرنے پر استاد یوسف قمبرانی کو پچیس ہزار روپے کا کیش ایوارڈ دیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے