کراچی (نوپ نیوز) ماریشین تجارتی وفد 8 سے 15 اکتوبر تک پاکستان کا دورے پر ہے۔ وفد میں تیار گارمنٹس پھلوں، سبزیوں، آٹو پارٹ اور خوردنی تیل کی درآمد کنندہ پر مشتمل ہے۔ وفد نے طے شدہ دورے کے پہلے دن سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے ملاقات کی۔ سکریٹری ٹی ڈی اے پی نے وفد کا پاکستان آنے پر خیرمقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ وفد دونوں ممالک کے مابین تجارت کو بڑھانے کے لئے راہ ہموار کرے گا اور معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: موریشس کا 10 رکنی تجارتی وفد دورہ پاکستان کے لئے روانہ، وفد کو پاکستانی سفارتکاروں نے پورٹ لوئیس ایئر پورٹ سے رخصت کیا
https://www.nopnewstv.com/2019/10/09/5376/
موریشین وفد کے کی قیادت محمد بلال کر رہے ہیں جنہوں نے سکریٹری ٹی ڈی اے پی کا دورہ کراچی کی فراہم کردہ سہولیات کے لئے اظہار تشکر کیا۔ محمد بلال نے کہا کہ دورہ پاکستان انہیں تجارتی مواقع فراہم کرے گا۔ موریشن وفد مینوفیکچرنگ یونٹوں اور کراچی کے کچھ مقامی بازاروں کا بھی دورہ کرے گا، وفد مختلف نجی شعبوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ یہ وفد دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں مدگار ہوگا۔ موریشس قونصلیٹ جنرل کراچی کے ٹریڈ اتاشی سجاد کے ہمراہ موریشن وفد نے آج گل احمد ٹیکسٹائل ملز کراچی کا بھی دورہ کیا۔
![]()