کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پائے ہیں۔ جاپان اور سنگاپور کے شہریوں کو 190 ممالک کے ویزے کی ضرورت نہیں۔ طاقتور ترین پاسپورٹ میں فن لینڈ، جرمنی، جنوبی کوریا کا دوسرا، امریکہ اور برطانیہ کا چھٹا نمبر ہے۔ پاکستان کا پاسپورٹ 104 نمبر پر ہے۔ 31 ممالک کا ویزا یا پیشگی ویزا درکار نہیں۔ پاسپورٹ کی طاقت میں پاکستان صرف شام، عراق اور افغانستان سے آگے ہے۔ مسلم ممالک میں متحدہ عرب امارات سب سے آگے ہے۔ طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست میں بھارت کا نمبر 82 ہے۔
![]()