Home / اہم خبریں / سیالکوٹ پولیس کی بڑی کامیابی اغواء برائے تاوان، قتل، ڈکیتی، اور متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری گرفتار، ملزم کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر تھی

سیالکوٹ پولیس کی بڑی کامیابی اغواء برائے تاوان، قتل، ڈکیتی، اور متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری گرفتار، ملزم کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر تھی

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سیالکوٹ پولیس کی بڑی کامیابی اغواء برائے تاوان، قتل، ڈکیتی، اور متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری گرفتار، حکومت پنجاب نے ملزم کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ملز م احمد شیر ولد فلک شیر قوم نیکوکارہ سکنہ چنیوٹ سابقہ ریکارڈ یافتہ اور حالیہ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، چنیوٹ، شیخوپورہ، حافظ آباد اور سیالکوٹ میں ڈکیتی، قتل، پولیس مقابلہ اور اغواء برائے تاوان جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ملوث ہے جو عرصہ سات سال سے اشتہاری تھا۔ ملزم تعلیم یافتہ اور چالاک ہونے کے ساتھ ساتھ انگریزی و دیگر زبانوں پر عبور رکھتا ہے جس نے متعدد ملکی و غیر ملکی جعلی شناختی دستاویز تیار کروا رکھی تھیں جبکہ اپنا ظاہری حلیہ تبدیل کرتا رہتا تھا جس کی وجہ سے اس کی گرفتاری چیلنج بنی ہوئی تھی۔ ایس ایچ او نیکا پورہ عمران سلطان نے ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عالمی یوم آزادی صحافت پر سید مراد علی شاہ کا صحافیوں کو خراجِ تحسین، آزادیٔ صحافت کو جمہوریت کی بنیاد قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے