Home / اہم خبریں / میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا و دیسی شراب فروش عناصر, جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، انڈین و دیسی ساختہ گٹکے اور شراب برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا و دیسی شراب فروش عناصر, جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، انڈین و دیسی ساختہ گٹکے اور شراب برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا و دیسی شراب فروش عناصر, جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، انڈین و دیسی ساختہ گٹکے اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
تھانہ مہران: ایس ایچ او مہران کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد ماروی ٹاوؑن چوروں کے گینگ کے خلاف کامیاب چھاپہ مار کاروائی، ملزمان بنام ظہیر جونیجو سکنہ بدین اور آصف خاصخیلی سکنہ ماروی ٹاوؑن گرفتار، ملزمان کے مسروقہ سولر پلیٹس و دیگر مال مسروقہ برآمد ، ملزمان مہران تھانے کے سرقہ کے مقدمہ مہران پولیس کو مطلوب تھے۔
تھانہ غریب آباد: ایس ایچ او غریب آباد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد سندھڑی روڈ کامیاب کاروائی، ملزم بنام میان جہانگیر کلہوڑو گرفتار، ملزم کے قبضے سے انڈین ساختہ گٹکے برآمد ، ملزم کے خلاف مقدمہ غریب آباد تھانے پر درج۔
تھانہ کوٹ غلام محمد: ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد میر خالد لانڈہی اور نزد بائی پاس گٹکا و دیسی شراب فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام مادو میگھواڑ اور علی مرتضیٰ گرفتار، ملزمان کے قبضے سے دس لیٹر دیسی شراب اور بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات کوٹ غلام محمد تھانے میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ جھڈو: ایس ایچ او جھڈو نے متعلقہ تھانے کی حدود نزد صغیر کالونی کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام مکیش گرفتار، ملزم کے قبضے سے دیسی ساختہ گٹکے برآمد ، ملزم کے خلاف مقدمہ جھڈو تھانے پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ میرواہ گورچانی: ایس ایچ او میرواہ کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد گاوؑں حیات شاہ منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزم اکبر علی راجپوت گرفتار، ملزم کے قبضے سے پانچ سو گرام چرس برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ میرواہ تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ نوؑکوٹ: ایس ایچ او نوؑکوٹ کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد فضل شاخ موری گٹکا فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزم بنام علی مراد گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ نئوکوٹ تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ۔
روپوش/ اشتہاری
تھانہ ڈگری: ایس ایچ او ڈگری کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد ٹنڈو باگھو مین روڈ کامیاب چھاپہ مار کاروائی ، روپوش ملزم بنام صدا حسین جروار گرفتار، روپوش ملزم تھانہ ڈگری کے سرقہ کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عالمی یوم آزادی صحافت پر سید مراد علی شاہ کا صحافیوں کو خراجِ تحسین، آزادیٔ صحافت کو جمہوریت کی بنیاد قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے