Home / اہم خبریں / کراچی عوامی کالونی پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 کرمنلز گرفتار، ملزمان اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے

کراچی عوامی کالونی پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 کرمنلز گرفتار، ملزمان اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی عوامی کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 کرمنلز گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو بغیر لائسنس یافتہ ٹی ٹی پستول، چوری شدہ موٹرسائیکل اور 11 چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی فیصل عبدالله چاچڑ کی خصوصی ہدایت پر رات کے اندھیرے میں عوام کو قیمتی موبائل فونز، موٹرسائیکل اور نقدی سے محروم کرنے والے گروہ کے دو ساتھی گرفتار، ایس ایچ او عوامی کالونی ہمایوں احمد خان کے مطابق یہ گروہ رات کے اندھیرے میں لانڈھی کورنگی کے علاقوں میں اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے، گرفتار ملزم عبدالرحمن ولد نزیر احمد دوسرا رحیم ولد حبیب الله شامل ہیں جن کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل، 11 چھینے ہوئے موبائل فونز، دو بغیر لائسنس یافتہ ٹی ٹی پستول اور پانچ گولیاں برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ اس گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے