Home / اہم خبریں / حکومت معدنیات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ معاون خصوصی وزیر اعظم برائے معدنیات شہزاد سعید قاسم

حکومت معدنیات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ معاون خصوصی وزیر اعظم برائے معدنیات شہزاد سعید قاسم

کوہستان (رپورٹ: عتیق سلیمانی) لوئر کوہستان معاون خصوصی وزیر اعظم برائے معدنیات شہزاد سعید قاسم نے صوبائی سیکرٹری معدنیات سید نذر حسین شاہ کے ہمراہ کوہستان لوئر کا تفصیلی دورہ کیا جن کا استقبال ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدیل احمد ستار نے کیا۔ دورہ کا مقصد ضلع میں معدنی اور قدرتی وسائل کا فروغ اور ایسا لائحہ عمل تشکیل دینا تھا کہ جس کی مدد سے معدنی وسائل سے مالا مال ضلع کو ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن کیا جاسکے۔ اس بابت ڈپٹی کمشنر نے معاون خصوصی اور صوبائی سیکرٹری کو ایک تفصیلی بریفنگ دی اور موجودہ معدنی صورتحال سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں مائنز فیلڈ کا دورہ بھی کیا گیا اور جاری کام کی نگرانی کی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کو دستیاب قدرتی وسائل کے زریعے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اور صوبہ خیبر پختونخواہ بالعموم اور ضلع لوئر کوہستان بالخصوص قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ صوبائی سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش پسماندہ علاقوں کے عوام تک سہولت پہنچانا ہے اور ایسا ضلع جو قدرتی وسائل کی دولت سے بھر پور ہے خصوصی توجہ کا مستحق ہے اور حکومت معدنیات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ میٹنگ میں محکمہ معدنیات کے افسران نے بھی شرکت کی جنھوں نے اپنی کارکردگی کے بارے میں وفاقی وزیر شہزاد سعید کو آگاہ کیا۔ میٹنگ میں ڈی پی او لوئر کوہستان سلمان خان بھی موجود تھے جنھوں نے یقین دلایا کہ کوہستان لوئر ہر قسم کی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ جگہ ہے اور پولیس پوری تندہی کے ساتھ سرمایہ کاروں کی سیکورٹی کا بندوبست رکھتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے