Home / اہم خبریں / میہڑ میں اسسٹنٹ کمشنر کا مطلقہ اداروں کے ہمراہ پیٹرول پیمپس پر چھاپے

میہڑ میں اسسٹنٹ کمشنر کا مطلقہ اداروں کے ہمراہ پیٹرول پیمپس پر چھاپے

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) میہڑ اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند کی قیادت میں پیٹرول پمپ اور ڈیزل کی ناپ تول اور صفائی کی چیکنگ کی گئی اس موقعے پر انسپیکٹر ویٹ اینڈ میجرمینٹ امداد علی ٹوڑھو، ڈی ایس پی موٹر وے عبدالصمد ابڑو، ڈی ایس پی میہڑ غلام سرور وسطڑو اور دیگر آفیسر، نیشنل پریس کلب میہڑ ٹیم بھی موجود تھی، میہڑ شھر کے انڈس ہائی وے پر مہیسر پیٹرولیم سروس، بلاول پیٹرولیم سروس، ایم قاسم پیٹرولیم سروس، شھباز پیٹرولیم سروس اور متعدد پیٹرول پمپس پر چھاپہ مار کر مقررہ ریٹ ناپ اور صفائی کا جائزہ لیا جبکہ بلاول پیٹرولیم سروس پر مالکان کی جانب سے پیٹرول کے دام متعدد پیٹرول پمپس سے مہنگا اور پانچ لیٹر پر تقریباً آدھے لیٹر کی کمی جبکہ بلاول پیٹرولیم سروس میں صفائی کا نظام درہم برہم پینے کا پانی بھی میسر نہیں تھا، مسجد میں وضو کا پانی نا ہونے اور بلاول پیٹرول پمپ کے سامنے انڈس ہائی وے پر سٹی ہوٹل کے آگے تجاوزات ہونے کے باعث اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند انسپیکٹر ویٹ اور میجرمینٹ سرائی امداد علی ٹوڑھو، ڈی ایس پی موٹر وے عبدالصمد ابڑو کی جانب سے دو روز کی مہلت دیتے ہوۓ پیٹرول پمپ کی مقرر کیے ہوۓ سرکاری ریٹ بحال کر کے ناپ کو پورا کرنے اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کا حکم دیا جبکہ سٹی ہوٹل سمیت انڈس ہائی وے بائی پاس روڈ کولاچی سٹاپ پر تجاوزات ہٹانے کا سلسلے میں ایک ہفتہ مہلت دی گئی تجاوزات پر ایک ہفتے کے بعد کارروائی کی احکامات جاری کر دیئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے