Home / اہم خبریں / شکر گڑھ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 6 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی

شکر گڑھ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 6 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی

شکر گڑھ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) شکر گڑھ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 6 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ریڑھی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی 6 سالہ بچی دم توڑ گئی۔ 6 سالہ مریم کے والد نے بیٹی کی لاش ہسپتال میں رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے اسپتال عملے پر الزام عائد کیا ہے کہ بیٹی کو ڈاکٹروں نے دیکھے بنا ہی نارووال ریفر کر دیا، بچی نارووال لیجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ مقتول بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر میری بچی کا علاج کرتے تو جان بچ سکتی تھی، مجھے بیٹی کےخون کا انصاف چاہیے، دوسری جانب ایم ایس کا کہنا ہے کہ تشویش ناک حالت کے پیش نظر بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لیجانے کا مشورہ دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عامر حسین کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے