حیدرآباد (بیورو رپورٹ) محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کا معاملہ۔ محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کے خلاف اینٹی کرپشن متحرک۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی مٹیاری میں بڑی کاروائی۔ محکمہ تعلیم میں جعلی آڈر پر بھرتی کیے گئے ٹیچر کا ریکارڈ ضبط۔، اینٹی کرپشن ٹیم کا تعلقہ ایجوکیشن آفیسر مٹیاری کے دفتر پر چھاپہ۔ شفیع محمد نامی ٹیچر کا اپائنمنٹ آرڈر اور دیگر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ جعلی اپائنمنٹ لیٹر پر بھرتی ڈرائنگ ٹیچر کو 2012 سے قومی خزانے سے تنخواہیں بھی ادا کی جاتی رہی، جعلی بھرتی کے زریعے تعلقہ ایجوکیشن آفیسر مٹیاری نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، اینٹی کرپشن ٹیم نے متعقلہ ریکارڈ اور تعلقہ مٹیاری ایجوکیشن آفیسر کا تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا، جعلی آڈر پر بھرتی ہونیوالے ٹیچر نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک کا بھی سفر کیا۔
![]()