تازہ ترین
Home / اسلام آباد / اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عام آدمی کو قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کیلئے سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اب عام شہری بھی قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھ سکیں گے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عام آدمی کو قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کیلئے سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اب عام شہری بھی قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھ سکیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عام آدمی کو قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کیلئے سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اب عام شہری بھی قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھ سکیں گے۔ اسپیکر اسد قیصر نے سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ملک کو خطرات لاحق ہیں، آزادی مارچ ذاتی بغض اور عناد کے علاوہ کچھ نہیں۔ پوری قوم کشمیر پر متحد ہے، ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ دھرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس کیلئے عام آدمی گیلری پاس ناقابل انتقال ہوگا۔ قومی شناختی کارڈ کی نادرا ریکارڈ سے تصدیق کے بعد پاس جاری ہوگا۔ کسی بھی قانون شکنی پر متعلقہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق اسمبلی اجلاس میں موبائل فون، اسلحہ، چھتری، کیمرے، چھڑیاں، ہینڈ بیگ، اٹیچی کیس اور کتب لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے