Home / اہم خبریں / محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کراچی میں منفرد نوعیت کا وائلڈ لائف میوزیم تیار کرلیا۔ سندھ میں پائی جانے والی جنگلی حیات کی ممیوں اور تصاویر کو میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کراچی میں منفرد نوعیت کا وائلڈ لائف میوزیم تیار کرلیا۔ سندھ میں پائی جانے والی جنگلی حیات کی ممیوں اور تصاویر کو میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کراچی میں منفرد نوعیت کا وائلڈ لائف میوزیم تیار کرلیا۔ سندھ میں پائی جانے والی جنگلی حیات کی ممیوں اور تصاویر کو میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے۔ پہاڑی طوطے، مارخور، مور، چھپکلی اور سانپ سمیت ہر اس جانور کی تصویر یا ممی اس میوزیم کا حصہ ہے جو وادی مہران میں پایا جاتا ہے۔ یہ سب اور سندھ بھر کی دیگر جنگلی حیات کو اب شہری ایک چھت کے نیچے دیکھ پائیں گے۔ وائلڈ لائف میوزیم میں داخل ہوں تو جانوروں کی ممیوں کو دیکھ کر اصل کا گماں ہوتا ہے۔ وسائل کی کمی اور انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سالوں تک غیر فعال رہنے والا یہ میوزیم اب فعال ہوکر طلبہ، محققین کے لئے معلومات کا اہم ذریعہ بنے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے