تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاک فوج وطن کی سالمیت، عزت اور وقار کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ کور کمانڈر کانفرنس میں فیصلہ

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاک فوج وطن کی سالمیت، عزت اور وقار کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ کور کمانڈر کانفرنس میں فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر، قومی سلامتی اور جیو اسٹریٹیجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ فورم میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کا دفاع ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔ پاک فوج وطن کی سالمیت، عزت اور وقار کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کو سراہا گیا، جبکہ بیرون ممالک سے فنڈنگ لے کر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنانے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول کرے۔ رہنما فنکشنل لیگ کراچی

کراچی، (ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) انور عظیم خان اور اسامہ جعفری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے