تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی عثمان میموریل ہسپتال میں آکسیجن پہنچانے والا ٹرک روڈ میں دھنس گیا، غیر قانونی پانی کے کنکشن کی وجہ سے سڑکوں کی کھدائی معمول بن گئی

کراچی عثمان میموریل ہسپتال میں آکسیجن پہنچانے والا ٹرک روڈ میں دھنس گیا، غیر قانونی پانی کے کنکشن کی وجہ سے سڑکوں کی کھدائی معمول بن گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل گلبرگ ٹاؤن شریف آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 1 عثمان میموریل ہسپتال کے عقب میں ہسپتال کے پچھلے گیٹ میں آکسیجن جاتے ہوئے آکسیجن ٹرک غیر قانونی کھودی ہوئی نئی روڈ میں دھس گیا، عثمان میموریل ہسپتال انتظامیہ نے کرینیں منگوالی۔ نامعلوم افراد اور کراچی واٹر بورڈ کی سربراہی میں مشترکہ طور پر ایک علاقہ سے دوسرا علاقہ مکینوں کو بھاری رشوت لیکر غیر قانونی پانی لائن ڈالی گئی جوکہ بغیر کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے نئی بنی روڈ کھودی گئی۔ چند روز قبل ہی بارش کے وقت کار اور موٹرسائیکلیں گڑھوں میں گرگئی تھی اور روڈ مکمل بیٹھ گئی تھی جس کی وجہ سے متعدد لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ واٹر بورڈ غیر قانونی پانی کی لائن ڈال کر گڑھے کرکے ادھورا کام چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول کرے۔ رہنما فنکشنل لیگ کراچی

کراچی، (ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) انور عظیم خان اور اسامہ جعفری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے