Home / اہم خبریں / سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں کھلی چائے کی پتی، غیرمعیاری کیچپ، اخبار، پرنٹڈ کاغذ میں کھانے کی اشیاء اور جن اشیاء پر حلال ہونے کی مہر نہیں ہوگی ان پر پابندی عائد کردی گئی

سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں کھلی چائے کی پتی، غیرمعیاری کیچپ، اخبار، پرنٹڈ کاغذ میں کھانے کی اشیاء اور جن اشیاء پر حلال ہونے کی مہر نہیں ہوگی ان پر پابندی عائد کردی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں کھلی چائے کی پتی اور غیرمعیاری کیچپ پر پابندی عائد کردی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں کھلی چائے کی پتی اور غیرمعیاری کیچپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ اخبار اور پرنٹڈ کاغذ میں کھانے کی اشیاء دینے پر بھی پابندی ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حلال سرٹیفکیٹ کے بغیر جانور کے اجزاء رکھنے والی اشیاء پر بھی پابندی ہوگی، مونوسوڈیم گلو ٹامیٹ ایم ایس جی اور ایم ایس جی شامل اشیاء پر بھی پابندی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق جن اشیاء پر حلال ہونے کی مہر نہیں ہوگی ان پر بھی پابندی ہوگی، اتھارٹی نے کھلی چائے کی پتی کا کاروبار کرنے والوں کو تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

Saudi Strengthens Ties with Pakistan Through New Flights, Seamless Connectivity and New Experiences

KARACHI, (Staff Reporter) Saudi Arabia is strengthening its travel ties with Pakistan by offering more …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے