Home / اہم خبریں / محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشنگوئی کے بعد پاک سری لنکن سیریز کے ابتدائی دو میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشنگوئی کے بعد پاک سری لنکن سیریز کے ابتدائی دو میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشنگوئی کے بعد پاک سری لنکن سیریز کے ابتدائی دو میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک دن رہ گیا، سرفراز الیون اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہی شیڈول ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ ابتدائی دونوں میچز بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے سے پیر کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، ہفتے اور اتوار کو بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے