تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں کچرا پھینکے پر دفعہ 144 کے تحت پہلی گرفتاری

کراچی میں کچرا پھینکے پر دفعہ 144 کے تحت پہلی گرفتاری

کراچی (ویب ڈیسک) صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں صفائی مہم کے سلسلے میں کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے کو جرم قرار دینے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی، تھانہ سکھن پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالجبار نامی شخص کو گھر کے باہر کچرا پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گھروں کے باہر کچرا پھینکنا ممنوع قرار اور قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے، تعمیراتی ملبہ سڑکوں پر پھینکنے اور ممنوعہ جگہ پر پان تھوکنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے، گاڑی سے باہر کچرا پھینکنے والے شخص کو پولیس گرفتار کرسکتی ہے اور اسے جیل میں بند کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 نوے روز کے لئے عائد کی گئی ہے اور اس پر پابندی کا اطلاق فوری اور صوبے بھر میں ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جنوبی افریقہ کرکٹ ویمنز انڈر 19 ٹیم کا پہلا دورۂ پاکستان، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز جولائی میں کراچی میں کھیلی جائے گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے