Home / اہم خبریں / گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں شاہین فاؤنڈر گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب

گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں شاہین فاؤنڈر گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں شاہین فاؤنڈر گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔ گروپ لیڈر حاجی ناصر محمود اور حاجی عرفان یوسف کے حمایت یافتہ امیدوار ثوبان ظہیر بٹ صدر منتخب ہوئے جبکہ عثمان اشرف سینئرنائب صدر اور خرم بھٹی نائب صدر منتخب ہوئے۔ شاہین فاؤنڈر گروپ کی سپریم کونسل نے امیدوار نامزد کئے مگر انکے مقابل کوئی دوسرا امیدوار نہ آیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تینوں عہدیداران کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا۔ گجرات کی بزنس کمیونٹی نے گروپ لیڈر حاجی ناصر محمود اورحاجی عرفان یوسف کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

National Women’s U19 Tournament to begin from Thursday

Karachi, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the dates and squadbs for …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے