Home / اہم خبریں / پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز جمعہ سے شروع ہوگی جس کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائے گا جو سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد جبکہ لنکن ٹیم کی قیادت تھریمانے کریں گے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں کپتان سرفراز احمد، نائب کپتان بابر اعظم، عابد علی، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، شاداب خان، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 153 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں 90 پاکستان نے جبکہ 58 میچوں میں لنکن ٹائیگرز کامیاب رہے جبکہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے سن 1975 میں کھیلا گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے