میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سول ہسپتال میرپورخاص میں ایمبولینس نہ دینے پر حادثے میں دو ہلاکتوں پر محکمہ صحت کی جانب سے کاروائی کا سلسلہ جاری۔ مزید دو ڈاکٹرز کو آج معطل کردیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں ڈاکٹر جاوید جروار اور ڈاکٹر عادل شامل دونون کو کراچی رپورٹ کرنے کا حکم مل گیا۔ اس سے قبل سول سرجن اور ایم ایس کو معطل کیا گیا تھا اور ڈاکٹر عادل پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
![]()