Home / اہم خبریں / کراچی میں سندھ حکومت کی صفائی مہم برائے نام ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف اقسام کے کیڑوں کی بھرمار ہے۔ سعید آفریدی

کراچی میں سندھ حکومت کی صفائی مہم برائے نام ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف اقسام کے کیڑوں کی بھرمار ہے۔ سعید آفریدی

کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کراچی میں کیڑوں کی پیداوار میں اضافے سے متعلق صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہر بھر میں کھڑے پانی اور کچرے کے ڈھیر کے باعث مکھیوں اور کیڑوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، گلی محلوں، دفاتر، ہسپتال، بند کمروں میں بھی شہری محفوظ نہیں ہیں، بارشوں اور عید قرباں کے بعد جراثیم کش اسپرے شہر میں نہیں کرایا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو 11 سال بعد کراچی کو صاف کرنے کا خیال آیا ہے، کراچی میں سندھ حکومت کی صفائی مہم برائے نام ہے، مراد علی شاہ کے احکامات نظر انداز کردیئے جاتے ہیں، سندھ حکومت کو چاہیے کہ کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ میں کچرا اٹھانے کے بعد کیڑے کش اسپرے کریں کیڑوں کے اضافے کے باعث گلستان جوہر، ناظم آباد، گڈاپ، گلشن معمار، آئی آئی چندريگر روڈ اور ديگرعلاقوں میں بھی ان کی بڑی تعداد شہريوں کو پريشان کر رہی ہے، مکھیوں کے باعث ڈینگی ملیریا جیسی بیماریاں شہر میں پھیلتی جارہی ہیں، بچوں کے علاج کیلئے سب سے بڑے ہسپتال نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ ) ميں بھی لال بيگ سمیت دیگر کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہوگئی ہے، سندھ حکومت کی کارکردگی پر بے حد افسوس ہوتا ہے 11 سالوں میں اگر اس شہر کے لیے کارکردگی دیکھائی ہوتی تو شہر کی حالت بدتر نہ ہوتی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے