Home / اہم خبریں / قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین چیمپئن شپ کے پانچویں لیگ میچ میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے پی سی بی بلاسٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین چیمپئن شپ کے پانچویں لیگ میچ میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے پی سی بی بلاسٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین چیمپئن شپ کے پانچویں لیگ میچ میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے پی سی بی بلاسٹرز کو 8 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں فاتح ٹیم نے 176 رنز کا ہدف 44 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ اس سے قبل پی سی بی بلاسٹرز کی کپتان رامین شمیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 18 کے مجموعی اسکور پر پی سی بی بلاسٹرزکی اوپنر عائشہ ظفر 1 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں جبکہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والی عمیمہ سہیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئیں۔ جس کے بعد اوپنر سدرہ امین اور کائنات حفیظ نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کے درمیان 45 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سدرہ امین 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ پی سی بی بلاسٹرز کے 105 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد عالیہ ریاض نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ 72 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔ پی سی بی بلاسٹرز کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 175 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے ماہم طارق نے 10 اوورز میں 35 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انعم امین، ثناء میر، ندا ڈار، نائلہ نذیراور کائنات امتیاز نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف 43.3 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ 176 رنز کے تعاقب میں فاتح ٹیم کی جانب سے ناہیدہ خان اور منیبہ علی نے اننگز کا محتاط آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 88 گیندوں پر 69 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ناہیدہ خان 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ کریز پر آنے والی تیسری بیٹر جویریہ خان اور منیبہ علی کے درمیان 79 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جویریہ خان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں تاہم پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور منیبہ علی نے کیا۔ وہ 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے کپتان رامین شمیم نے دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر منیبہ علی کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا ایونٹ کا آخری لیگ میچ 24 ستمبر کو پی سی بی ڈائنامائٹس اور پی سی بی چیلنجرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے