Home / اہم خبریں / پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر اویس ضیاء پر جرمانہ عائد

پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر اویس ضیاء پر جرمانہ عائد

کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) قائد اعظم ٹرافی کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اویس ضیاء پر نازیبا زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اویس ضیاء کو ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف، امپائر یا میچ ریفری کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال سے متعلق لیول 2 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے روز ہونے والے واقعہ میں اویس ضیاء کو رن آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہوئے کریز پر موجود اپنے ساتھی کھلاڑی شہزاد ترین کے لیے نامناسب زبان کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دن کے اختتام پر آن فیلڈ امپائرز امتیاز اقبال اور عبدالمقیت نے اویس ضیاء کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔ میچ کے دوسرے روز اویس ضیاء کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد جاوید ملک کی جانب سےان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے