Home / اہم خبریں / کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے مفت ایمپائر کوچنگ کورس کے انعقاد کا اعلان کردیا

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے مفت ایمپائر کوچنگ کورس کے انعقاد کا اعلان کردیا

کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے مفت ایمپائر کوچنگ کورس کے انعقاد کا اعلان کردیا، کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدرحسین کا کہنا ہے کہ قومی کھیل کے لیئے ایمپائرنگ کے گرتے ہوئے معیار اور نوجوان ایمپائرز تیار کرنا ہاکی کی ترقی کے لیئے بہت ضروری ہے۔ کیمپ کمانڈنٹ سینئر انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر جمیل بٹ ہونگے۔ چھ روزہ تک جاری رہنے والے ایمپائر کوچنگ کورس کا آغاز آج 23 ستمبر سے اولمپیئن حنیف خان اینڈ ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں ہوگا، ایمپائرنگ کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے اور قومی کھیل کی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان آج چار بجے کے ایچ اے سیکریٹریٹ میں سینئر نائب صدر ڈاکٹر ماجد اور جاوید اقبال سے رابطہ کریں۔ کوچنگ کورس کے دوران شرکاء کو کھیل کے جدید قوانین سے آگاہی سمیت ایمپائرنگ کے امور سے آغا کیا جائے گا۔ 23 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہنے والے کیمپ کے اختتام پر شرکاء کو فزیکلی اور تحریری ٹیسٹ کے مراحل بھی طے کرنے ہونگے، حیدر حسین کے مطابق کامیاب ایمپائرز کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ "بی” گریڈ ایمپائر کا کارڈ بھی دیا جائے گا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے