خانیوال (رپورٹ: شاہد عباس سیال) خانیوال ڈسٹرک پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ تاجروں کی شرکت کے بغیر فلاحی معاشرے کا قیام ممکن نہیں اور تاجر ملک و قوم کی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں جن کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی اشد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تاجروں سے ملاقات کے دوران کیا ڈی پی او نے کہا کہ تاجروں کے جان و مال کے تحفظ اور سیکورٹی کے حوالہ سے خصوصی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں اور بازاروں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے جس میں تاجر برادری کا بھی اہم کردار ہے انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں نے قیام امن اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے ہمیشہ پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے ان کا یہ اقدام قابل تقلید وستائش ہے، تاجروں نے ملاقات میں اپنے اجتماعی اور انفرادی مسائل بھی پیش کئے ڈی پی او نے جن کے فوری حل کیلئے یقین دہانی کرائی اس موقع پر تاجروں نے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
![]()