Home / اہم خبریں / لاڑکانہ کے آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کماری کی ہلاکت کیس میں اب تک کوئی قابل ذکر پیشرفت نہیں ہوسکی

لاڑکانہ کے آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کماری کی ہلاکت کیس میں اب تک کوئی قابل ذکر پیشرفت نہیں ہوسکی

کراچی (ویب ڈیسک) لاڑکانہ کے آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کماری کی ہلاکت کیس میں اب تک کوئی قابل ذکر پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نمرتا کماری کی پراسرار موت پر پولیس کی جانب سے کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ہے اور نہ ہی ابھی تک نمرتا کے جسمانی اعضا کی فرانزک رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ تحقیقات میں پیش رفت کے لئے پولیس نمرتا کی سہیلیوں اورسینئر پروفیسرسمیت تیس سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کرچکی ہے۔ دوسری جانب نمرتا کی کلاس فیلو مہران کے ساتھ ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، چودہ ستمبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج چانڈکا ہاسٹل کے باہر کی ہے جس میں نمرتا، مہران ابڑو کے ساتھ بیٹھی نظر آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ آصفہ ڈینٹل کالج کے طلبا مہران ابڑو اور شان علی میمن پولیس حراست میں ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

National Women’s U19 Tournament to begin from Thursday

Karachi, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the dates and squadbs for …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے