Home / اہم خبریں / محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ کی غفلت، تعلقہ شجاع آباد میں گیسٹرو کی وباء گھمبیر صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے، ڈاکٹروں اور ادویات کی قلت سے صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے

محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ کی غفلت، تعلقہ شجاع آباد میں گیسٹرو کی وباء گھمبیر صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے، ڈاکٹروں اور ادویات کی قلت سے صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ کی غفلت، تعلقہ شجاع آباد میں گیسٹرو کی وباء گھمبیر صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے پی پی ایچ آئی کی جانب سے لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں اور ادویات کی قلت، محکمہ پبلک ہیلتھ صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام، ہزاروں زندگیوں کو خطرات لاحق، میرواہ گورچانی کے نزدیک تعلقہ شجاع آباد کے گوٹھ میوو خان لغاری میں گیسٹرو کی وباء محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت و لا پرواہی کے سبب دن بدن گھمبیر صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے پی پی ایچ آئی کی جانب سے لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں اور ادویات کی قلت سے صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے گزشتہ چار روز میں گیسٹرو کی مریضوں کی تعداد سات سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ معصوم طالبہ سمیت دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں آج میڈیکل کیمپ میں گیسٹرو کے 130 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں سے 30 مریضوں کو سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا جہاں پر ایک ایک بیڈ پر دو دو مریضوں کو رکھا جا رہا ہے اکثر متاثرین نجی ہسپتالوں میں مہنگے داموں علاج کرانے پر مجبور ہیں دوسری جانب تعلقہ ہسپتال میرواہ گورچانی کے ڈاکٹروں نے بے حسی کی انتہا کردی ہے گیسٹرو کے مریضوں کی ہسپتال کے دروازے سے ہی میرپورخاص یہ کہہ کر ریفر کردیا جاتا ہے کہ ہمارے پاس ڈاکٹر اور ادویات نہیں ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ تعاون نہیں کر رہا ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی شاہ کی ہدایات کے باوجود تا حال فلٹر پلانٹ مرمت نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہزاروں زندگیاں خطرے میں ہیں مگر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے