Home / اہم خبریں / ڈی پی او خانیوال کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، کچا کھو پولیس کی کاروائی میں دو منشیات فروش گرفتار مقدمات درج

ڈی پی او خانیوال کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، کچا کھو پولیس کی کاروائی میں دو منشیات فروش گرفتار مقدمات درج

خانیوال (رپورٹ: شاہد عباس سیال) ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ ایس ایچ او تھانہ کچا کھو عثمان رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ ملزم عبدالحمید سے 1300 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ کچا کھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمر دین کو گرفتار کر لیا ملزم سے 1320 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے