Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی میرپورخاص ضلعی ورکرز کور کمیٹی کی جانب سے سینکڑوں کارکنان نے پریس کلب پہنچ کر کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارت کی مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی

پی ٹی آئی میرپورخاص ضلعی ورکرز کور کمیٹی کی جانب سے سینکڑوں کارکنان نے پریس کلب پہنچ کر کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارت کی مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان تحریک انصاف میرپورخاص ضلعی ورکرز کور کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان نے جُمعہ کے دن پریس کلب پہنچ کر کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی اور بھارت کی مودی سرکار کے خلاف نعرہ بازی کی، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان توصیف ملک، عزیز لغاری، سید آفتاب شاہ اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ثابت کر دیا ہے میرپورخاص کے ورکرز عمران خان کشمیری عوام اور اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، مشکل وقت میں اگر ضرورت پڑی تو پی ٹی آئی کا ہر ایک کارکن اپنے قائد اور افواجِ پاکستان کے ساتھ پاکستان کی سلامتی کے لیئے شانہ بشانہ کھڑے ہونگیں، انشاءاللہ بھارت کے خلاف احتجاج اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے کئے انشاءاللہ اقوامِ متحدہ کے اجلاس تک ہر جُمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر بھارت کا مقروہ چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے