Home / اہم خبریں / ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایت پر پولیس کی اہم کاروائی، 3 ملزمان گرفتار 2 مغوی بازیاب

ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایت پر پولیس کی اہم کاروائی، 3 ملزمان گرفتار 2 مغوی بازیاب

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایت پر پولیس کی اہم کاروائی انچارج ڈی آئی سی غلام حسین سدایو اور انچارج ڈی آئی بی دانش احمد کی سربراہی میں مغویوں کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارکر 3 ملزمان محمد خان درس، غلام صدیق درس اور ذوالفقار درس کو گرفتار کرلیا گیا یاد رہے کہ گذشتہ روز شجاع آباد کے علاقے لیبر کالونی تعلقہ تھانہ کی حد میں 2 گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے جمن خاصخیلی کے گھر پردھاوا بول کرجمن خاصخیلی کے بیٹے احسان اللہ اور بھائی عبدالرحمان کو ہتھیاروں کے زور پر اغوا کرکے لے گئے تھے جس کے بعد ایس ایس پی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ایس ایچ او تعلقہ غلام سرور خاصخیلی کو ملزمان کی گرفتاری اور مغویوں کی فوری بازیابی کیلئے ہدایات جاری کیں جس کے بعد کھپرو تھانہ کی حد نزد گاؤں سالم درس سے ملزم محمد خان درس کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر نزدیک دیویوں کے جنگل سے دونوں مغویوں کو باحفاظت بازیاب کیا گیا جبکہ موقع پر ملزمان غلام صدیق درس اور ذوالفقار درس کو گرفتار کیا گیا کچھ نامعلوم ملزمان جنگل کا سہارا لیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائی جاری ہے واضع رہے کہ مغوی احسان اللہ ولد جمن خاصخیلی نے تقریبا 10 ماہ قبل ملزم غلام صدیق درس کی بیٹی عائشہ درس سے پسند کی شادی کی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے