کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گئی۔ نماز عید کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس نفری تعینات رہے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جب کہ لاہور میں نماز عید کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوگا۔ کراچی میں بھی عید قرباں کے سیکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ علاوہ ازیں دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے جس میں ملکی سلامتی اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ نماز عید سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔
![]()