تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گئی۔ نماز عید کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

پاکستان میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گئی۔ نماز عید کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گئی۔ نماز عید کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس نفری تعینات رہے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جب کہ لاہور میں نماز عید کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوگا۔ کراچی میں بھی عید قرباں کے سیکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ علاوہ ازیں دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے جس میں ملکی سلامتی اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ نماز عید سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے