تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں گزشتہ رات سے جاری بارش نے تباہی مچا دی ہے شہر کی اہم شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث سڑکیں، ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں

کراچی میں گزشتہ رات سے جاری بارش نے تباہی مچا دی ہے شہر کی اہم شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث سڑکیں، ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں گزشتہ رات سے جاری بارش نے تباہی مچا دی ہے شہر کی اہم شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث سڑکیں، ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔ بارش کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر قائد میں کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کے باعث شاہراہ فیصل، ڈیفنس، کلفٹن، گلستان جوہر، ایئرپورٹ، نیپا چورنگی، کورنگی، نارتھ ناظم آباد، بہادرآباد، اسٹیڈیم روڈ، لیاقت آباد اور ایف سی ایریا میں مختلف مقامات پر کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کورنگی اور لانڈھی کی شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہے، انڈسٹریل ایریا کورنگی نالہ اوور فلو کرنے کے باعث پانی سڑکوں پر آگیا ہے۔ دوسری جانب بلدیاتی اداروں کے نالوں کی صفائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جب کہ نکاسی آب کے کام کے لئے بلدیاتی اداروں کا عملہ بھی غائب ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ روڈپر 120 ملی میٹر،لانڈھی میں 115 ملی میٹر،شارع فیصل کے اطراف 100،سرجانی ٹاؤن میں 72 ملی میٹر ،محکمہ موسمیات کے اطراف 107 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف مسروربیس کے اطراف بھی 100ملی میٹرسے زائد بارش ہوئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے