جہلم (بیورو رپورٹ) جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے سرکاری اسکول میں کمسن طالبعلم پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ بچہ گذشتہ روز اسکول کے ٹینک میں ڈوبا تھا جس کے بعد بچے کی لاش تین گھنٹےتک ٹینک میں پڑی رہی اور اسکول انتظامیہ اے ای او کو دورہ کرانے میں مصروف رہی۔ بچے کے والد نے ٹنکی سے بچے کی لاش نکالی۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام نے نوٹس لے کر واقعے کی انکوائری کرائیں۔
![]()