میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) جنوبی سندھ کے معروف بزرگ اولیاء اللہ حضرت سلطان عبدالمغیث المعروف شاہ دیوانو سلطان ہاشمی رحمتہ الله علیہ کا سالانہ 787 واں عرس مبارک کی تیاریاں مکمل۔عرس کی تقریبات گاؤں درگاہ شاہ دیوانو سلطان نزد ماتلی میں یکم جون 26 رمضان الکریم کو شروع ہوجائینگیں۔ عرس کی تقریبات میں سندھ سمیت ملک کے کونے کونے سے شاہ دیوانو سلطان ہاشمی کے مرید، خادم اور عقیدمند ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرینگیں.درگاھ شاھ دیوانو سلطان ھاشمی رحمتہ الله علیہ کے خادم فقیر دلشاد علی دلبر نے بتایا کہ یکم جون 26 رمضان الکریم کو شام چار بجے حضرت سید شاہ دیوانو سلطان ہاشمی رحمتہ الله علیہ اور خلیفہ نائب اول سید اسماعیل کی مزارات ہر چارد کشائی کرکے عرس کی تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دربار عالیہ پر سحری، افطاری اور لنگر عام کا بندوبست کیا گیا ہے۔ نماز عشاء تروایح ختم القرآن کے بعد ملک کی سلامتی امت مسلمہ کی صفوں میں اتحاد بھائی چارے کے لیئے خصوصی دعا مانگی جائے گی جس کے بعد محفل حمد و نعت ہوگی اس موقع ہر علماء کرام کا خطاب ہوگا جس میں رمضان الکریم کی برکات اور اولیاء کرام کی کرامات پر خصوصی روشنی ڈالی جائے گی اور اجتماعی دعا رات دو بجے مانگی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عرس کی تقریبات میں بدین پولیس کے ساتھ ساتھ دربار عالیہ کے رضا کار بھی سیکورٹی کا کام سر انجام دینگیں۔
![]()