تازہ ترین
Home / اسلام آباد / چیئرمین نیب کے خلاف سازش کرکے عوام کی توجہ فضول کاموں کی طرف مبذول کروائی جارہی ہے۔ چودھری شجاعت حسین

چیئرمین نیب کے خلاف سازش کرکے عوام کی توجہ فضول کاموں کی طرف مبذول کروائی جارہی ہے۔ چودھری شجاعت حسین

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف سازش کرکے عوام کی توجہ فضول کاموں کی طرف مبذول کروائی جارہی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین نیب کو نشانہ بناکر نیب کے ادارے کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے اور اسے ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کئی بحرانوں کا شکار ہے یہ وہ وقت نہیں کہ کسی قومی ادارے یا اس کے سربراہ کی کردار کشی کی جائے، ایسے لغو کاموں پر بیان بازی کا مقابلہ کرنا بھی اس وقت ملک کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نیب کے سربراہ کو اس وقت سے جانتا ہوں جب انہیں ایبٹ آباد کمیشن کی سربراہی دی گئی تھی، اس وقت میں نے کمیشن کے سامنے پیش ہوکر ایک گھنٹہ تک بحث ہونے کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا، بعد ازاں اتفاق سے ایک تقریب میں جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ آپ کا بیان میں نے ہو بہو رپورٹ میں لکھ دیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے