تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھمبر میں گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف کریک ڈاون، موقع پر جرمانے اور وارننگ، کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر بینش جرال

بھمبر میں گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف کریک ڈاون، موقع پر جرمانے اور وارننگ، کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر بینش جرال

بھمبھر (بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر بھمبر بینش جرال کا گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف کریک ڈاون، موقع پر جرمانے اور وارننگ، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ گیس ری فلنگ مالکان کی سرزش بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھمبر بینش جرال نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کے خلاف آپریشن کرتے ہوے ایس ایچ او سٹی مرزا نسیم کے ہمراہ مختلف گیس ایجینسیز کی چیکنگ کی اور موقع پر جرمانے اور وارننگ دی کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کے جان و مال کو خطرہ میں ڈالے حفاظتی تقاضے پورے کیے بغیر گیس کی ری فلنگ انتہائی خطرناک ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ انتظامیہ کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں دے سکتی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ مقرر کردہ نرخ پر گیس فروخت کی جائے ورنہ متعلقہ دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے