Home / اہم خبریں / مردان پولیس کا جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاون جاری۔ 3 منشیات فروش گرفتار، دس کلو گرام سے زائد چرس برآمد

مردان پولیس کا جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاون جاری۔ 3 منشیات فروش گرفتار، دس کلو گرام سے زائد چرس برآمد

مردان (رپورٹ: اصغر خان) مردان پولیس کا جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاون جاری۔ 3 منشیات فروش گرفتار، دس کلو گرام سے زائد چرس برآمد۔ ڈی پی او سجاد خان کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کو جرائم اور بالخصوص منشیات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کا جرائم کے سدباب اور بالخصوص منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے واضح احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی رورل سرکل شکیل خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ چورہ زاھد خان نے 2 بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اکبر ولد زیارت گل، سعید اکبر ولد محمد اکبر ساکنان محلہ ڈگر کو گرفتار کرکے ملزمان سے 6 کلوسے زائد چرس برآمد ہوکر پابند سلاسل کیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ جبر ہمایوں خان نے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش عارف ولد فتح خان ساکن سنٹر ولایت خان بانڈہ خان سید کو رونہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد ہوکر ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے